اہم خبریں

سوات سے افسوسناک خبر،جا نئے کتنا جا نی نقصان ہوا

خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقام سوات میں ایک دلخراش حادثہ پیش آیا جہاں مسافر گاڑی گہری کھائیSwat Accident میں جا گری۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی ملم جبہ کے سیر تلیگرام سے گناجیر کی طرف جا رہی تھی اور تیز رفتار کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے Road Accidentقابو سے باہر ہو گئی۔

ریسکیو اداروں کے مطابق حادثے میں 11 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر سیدو شریف اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جس نے علاقے میں افسوس کی لہر دوڑا دی ہے۔

کہیں بارش،کہیں سورج آگ برسانے کو تیار،ہیٹ ویو اور بارش کا ڈبل الرٹ، موسم نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے کی بڑی وجہ تیز رفتاری اور دشوار پہاڑی سڑک بتائی جا رہی ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر امدادی کارروائی مکمل کی اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔

متعلقہ خبریں