اہم خبریں

فدا محمد ناشاد الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار، اسکردو کی سیاست میں ہلچل

گلگت (اے بی این نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار برائے حلقہ تین سکردو، فدا محمد ناشاد کو عدالت نے الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیا۔

الیکشن ٹربیونل نے حال ہی میں فدا محمد ناشاد کو نااہل قرار دیا تھا، تاہم عدالت نے فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں دوبارہ انتخابی عمل میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

عدالتی فیصلے کے بعد فدا محمد ناشاد کی انتخابی مہم دوبارہ بحال ہوگئی جبکہ حلقہ تین سکردو میں سیاسی سرگرمیوں میں بھی تیزی آگئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فدا محمد ناشاد نے فیصلے کو حق اور سچ کی فتح قرار دیتے ہوئے کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کی سازش ناکام ہوگئی اور وہ بھرپور طریقے سے الیکشن لڑیں گے۔

عدالتی فیصلے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ سکردو کی سیاسی صورتحال مزید دلچسپ ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں: الیکشن قریب، مہاجرین نشستوں پر فیصلہ نہ ہونے سے ٹکٹوں کا اجرا رُک گیا، فیصل ممتاز راٹھور

متعلقہ خبریں