اہم خبریں

آج بروز پیر11 مئی 2026 موسم کی تازہ ترین صورتحال

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔ تاہم خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

اس دوران اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہنے کی توقع۔تاہم بالائی پنجاب،بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اورخطہ پوٹھوہار میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران چند مقامات درمیانی سے تیز بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہا۔

آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت :دادو49، روہڑی اور سکرنڈ میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اتوار (رات): اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی /تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ۔

پیر کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
مزید پڑھیں: آج بروز پیر11 مئی 2026 سونے کی تازہ ترین قیمت

متعلقہ خبریں