ٹوبہ ٹیک سنگھ میں صوبائی اسمبلی Punjab Assemblyکے رکن سردار محمد ایوب خان گادھیSardar Ayub Khan Gadhi پر قاتلانہ حملہ MPA Attackکیا گیا، جہاں مخالفین کی جانب سے ان کے ڈیرے پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں پی پی 122 سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی سردار محمد ایوب خان گادھی شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق انہیں بازو، ٹانگ اور سینے پر 5 گولیاں لگیں۔
شدید بارش اور طوفان نے تباہی مچا دی، 2 افراد جاں بحق، 7 زخمی
واقعے کے دوران ڈیرے پر موجود دیگر 4 افراد بھی شدید زخمی ہوئے، جبکہ فائرنگ کی زد میں آنے والا ایک زخمی شخص دوران علاج ڈی ایچ کیو اسپتال میں دم توڑ گیا۔علاقے میں فائرنگ کے بعد شدید خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے، تاہم پولیس مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔















