خیبر پختونخوا Khyber Pakhtunkhwa کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور طوفانی ہواؤں Rain Stormکے باعث چھتیں اور دیواریں گرنے کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں، جن میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق شریف آباد میں دیوار گرنے سے 28 سالہ عثمان جان کی بازی ہار گیا، جبکہ توت کلے میں دکان کا شٹر گرنے سے 17 سالہ اسامہ جاں بحق ہوگیا۔
اسی دوران منصب پل کے قریب ایک کمرے کی چھت گرنے سے بچے سمیت 4 افراد زخمی ہوئے، جبکہ گدر ساولڈھیر میں دیوار گرنے کے باعث 10 سالہ بچی حبیبہ شدید زخمی ہو گئی۔ہاتھیان کے علاقے میں بھی دیوار گرنے کا واقعہ پیش آیا جہاں 45 سالہ شفیق زخمی ہوا۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
متاثرہ افراد کو مردان میڈیکل کمپلیکس اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران مزید بارشوں اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔















