اہم خبریں

اسلام آبادسمیت مختلف شہروں میں بارش کا امکان

اسلام آباد(اے بی این نیوز)محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج شام اور رات کے اوقات کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، بارش کا سلسلہ دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج سے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا ، 11 سے 13 مئی کے دوران گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔
مزید پڑھیں: امریکا ایران معاہدے کے قریب؟خفیہ پلان کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

متعلقہ خبریں