اسلام آباد(اے بی این نیوز)چینی اخبار ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ چین کے پہلے اسٹیلتھ طیارے، J-35AEکا ایسا نیا نمونہ تیار ہو چکا جس پر چینی فضائیہ کے بجائے سرکاری ادارے، ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چین کا لوگو نصب ہے۔
یہی ادارہ بیرون ملک چینی جنگی طیارے فروخت کرتا ہے۔ اخبار کے مطابق حکومت ِچین نے J-35AEایکسپورٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور پہلا ممکنہ خریدار پاکستان ہو گا جو اپنا 80 فیصد اسلحہ چین سے خریدتا ہے۔
اگر یہ ففتھ جنریشن اسٹیلتھ طیارہ پاکستان کو مل گیا تو نہ صرف قومی دفاع مضبوط ہو گا بلکہ وہ یہ صلاحیت حاصل کر لے گا کہ اس میں نصب جدید ترین آلات کی مدد سے بھارتی ریڈار جام کر سکے اور دشمن کی دور واقع اہم عسکری تنصبیاتJ-35AEکے کارگر میزائلوں کی بدولت تباہ کر سکے۔
پاک فضائیہ میں اس طیارے کی شمولیت قومی دفاع مستحکم بنا کر پاک چین دوستی و شراکت کی تاریخ میں نیا باب رقم کرے گی۔
مزید پڑھیں: پاکستان ،آسٹریلیا کی ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان















