اہم خبریں

ٹرمپ نے اپنی اور کابینہ ممبران کی نیم برہنہ تصویر پوسٹ کردی

واشنگٹن(اے بی این نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کردہ کئی تصاویر شیئر کیں، جن میں سے ایک تصویر انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

اس تصویر میں 79 سالہ صدر ٹرمپ اپنے کابینہ کے اعلیٰ حکام کے ساتھ واشنگٹن ڈی سی کے تاریخی لنکن میموریل ریفلیکٹنگ پول میں بغیر شرٹ کے آرام کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

یہ تصویر ان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر مقامی وقت کے مطابق 11 بج کر 3 منٹ پر بغیر کسی کیپشن کے پوسٹ کی گئی، وائرل ہونے والی اس مصنوعی تصویر میں صدر ٹرمپ کو سنہری رنگ کے ہوا سے بھرے صوفے پر لیٹے، مسکراتے اور انگوٹھے کا اشارہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ٹرمپ کے ساتھ نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وزیر داخلہ ڈوگ برگم بھی تالاب میں موجود ہیں، تصویر کے دائیں جانب ایک نامعلوم خاتون بھی نظر آ رہی ہیں، جس نے انٹرنیٹ صارفین کو حیرت اور تجسس میں مبتلا کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی آنیوالی ہے،امریکی وزیرخزانہ

متعلقہ خبریں