اسلام آباد(اے بی این نیوز)جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدیدگرم رہنے کی توقع۔تاہم بعد از دو پہر خطہ پو ٹھو ہار، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیراور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں شدید گرم رہنے کی توقع۔ با لا ئی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم کشمیر ، بالائی خیبرپختونخوا ، بالائی پنجاب، اور گلگت بلتستان میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش ہو ئی۔ ملک کے دیگر علا قوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔
سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): کشمیر : مظفرآباد ایئرپورٹ 71، مظفرآباد سٹی 45، راولاکوٹ 18، گڑھی دوپٹہ 06، خیبرپختونخوا: کاکول 68، مالم جبہ 17، دیر 16، سیدو شریف 01، پنجاب: مری 06، گلگت بلتستان: ہنزہ 04اور گلگت میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گز شتہ روز ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : تربت،شہید بینظیر آباد46،سکرنڈ45، دادو، لسبیلہ اور موہنجو داڑو میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
جمعرات کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ۔ تاہم شام/رات میں آندھی/ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
جمعہ کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ۔
مزید پڑھیں: لاہور ،5 سال میں اغوا کی گئی 824 خواتین کا تاحال پتہ نہ چل سکا













