اسلام آباد میں پمز انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی( imran khan ) کی آنکھوں کے علاج سے متعلق پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں فالو اپ علاج کے لیے 28 اپریل کو اسپتال لایا گیا جہاں ماہرین چشم کی نگرانی میں طبی عمل مکمل کیا گیا۔پمز انتظامیہ کے مطابقعمران خان کو اینٹی وی ای جی ایف انٹرا ویٹریل انجیکشن کی چوتھی ڈوز دی گئی۔ یہ طریقہ کار آنکھوں کے مخصوص امراض کے علاج میں استعمال ہوتا ہے اور ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں مکمل کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ طبی عمل شروع ہونے سے قبل مکمل رضامندی حاصل کی گئی جبکہ تمام مراحل مریض کو آگاہ رکھنے کے بعد طے کیے گئے۔ماہرین چشم نے تفصیلی معائنہ کیا اور مریض کو طبی طور پر مستحکم قرار دیا۔ انتظامیہ کے مطابق آپٹیکل کوہیرنس ٹوموگرافی رپورٹ میں طبی بہتری بھی سامنے آئی، جسے علاج میں مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات؟ عوامی دباؤ پر بڑا قدم،جا نئے تفصیل
مزید بتایا گیا کہ مکمل آگاہی، رضامندی اور معیاری طبی نگرانی کے تحت آپریشن تھیٹر میں طریقہ کار انجام دیا گیا۔ یہ عمل ڈے کیئر سرجری کے طور پر مکمل ہوا، یعنی مریض کو طویل داخلے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔
پمز انتظامیہ کے مطابق مریض طریقہ کار سے پہلے، دوران اور بعد میں طبی طور پر مستحکم رہا۔ بعد ازاں مزید نگہداشت، فالو اپ ہدایات اور ضروری دستاویزات کے ساتھ ڈسچارج کر دیا گیا۔















