اہم خبریں

پیٹرول مہنگا ،ڈیزل سستا،نئی قیمتوں کا اعلان

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوئے اگلے ایک روز کے لیے پیٹرول مہنگا اور ہائی اسپیڈ ڈیزل سستا کردیا ہے۔

وزارت پیٹرولیم ڈویژن نے 15 اکتوبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے جاری کردہ طریقہ کار کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 20 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 392 روپے 66 پیسے سے بڑھ کر 393 روپے 86 فی لیٹر قیمت مقرر ہوگئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں صرف 17 پیسے کی معمولی کمی کی گئی ہے، اس کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 396 روپے 82 پیسے کم ہوکر 396 روپے 65 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے اگلے ایک دن 15 اکتوبر 2026 تک کے لیے ہوگیا۔
مزیدپڑھیں: رجب بٹ ایک بار پھر کٹہرے میں، ایمان فاطمہ نے عدالت سے رجوع کرلیا

متعلقہ خبریں