اہم خبریں

پٹرولیم مصنوعات؟ عوامی دباؤ پر بڑا قدم،جا نئے تفصیل

پٹرولیم مصنوعات(    PetrolPrice    ) کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ قومی اسمبلی تک پہنچ گیا جہاں جمعیت علمائے اسلام ف کی رکن اسمبلی عالیہ کامران نے توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا ہے۔ ایوان میں یہ معاملہ آنے کے بعد مہنگائی سے پریشان عوام میں نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔جمع کرائے گئے نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات(  FuelPrices    ) کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے پہلے ہی شدید مہنگائی کا سامنا کرنے والے شہریوں پر مزید مالی بوجھ ڈال دیا ہے۔ عوام روزمرہ اخراجات، بجلی بلوں اور گھریلو ضروریات سے پہلے ہی دباؤ میں ہیں جبکہ ایندھن مہنگا ہونے سے مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

نوٹس میں کہا گیا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ صرف ٹرانسپورٹ اخراجات تک محدود نہیں رہتا بلکہ اس کے اثرات پورے معاشی نظام پر پڑتے ہیں۔ کرایوں میں اضافہ ہونے سے شہری سفر پر زیادہ خرچ کرتے ہیں جبکہ سامان کی ترسیل بھی مہنگی ہو جاتی ہے۔اس کے نتیجے میں آٹا، سبزیاں، دالیں، دودھ اور دیگر اشیائے ضروریہ سمیت روزمرہ استعمال کی متعدد چیزوں کی قیمتیں بھی بڑھ جاتی ہیں، جس سے عام آدمی کا بجٹ شدید متاثر ہوتا ہے۔
اگلے چند گھنٹوں کیلئے الرٹ، جڑواں شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ یہ صورتحال خاص طور پر کم آمدنی اور متوسط طبقے کیلئے انتہائی پریشان کن ہے کیونکہ محدود آمدن کے ساتھ بڑھتے اخراجات نے لاکھوں خاندانوں کو معاشی دباؤ میں مبتلا کر دیا ہے۔ امکان ہے کہ آئندہ اجلاس میں اس معاملے پر حکومت سے وضاحت طلب کی جائے گی اور قیمتوں میں اضافے کے اثرات پر تفصیلی بحث بھی ہو سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں