اہم خبریں

ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ پاکستان،اہم اعلان سامنے آگیا

واشنگٹن (اے بی این نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے اسٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کشنر کا دورہ پاکستان منسوخ کر دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران میں جنگ کے ممکنہ خاتمے پر بات چیت کے لیے امریکی وفد کا اسلام آباد کا طے شدہ دورہ منسوخ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ صدر کے خصوصی اسٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کشنر اس دورے پر آج پاکستان روانہ ہونے والے تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ “میں نے کچھ عرصہ پہلے اپنے لوگوں سے کہا تھا کہ آپ وہاں 18 گھنٹے پرواز نہیں کریں گے، ہمارے پاس تمام کارڈز ہیں، ایرانی جب چاہیں ہمیں کال کر سکتے ہیں، لیکن آپ مزید 18 گھنٹے تک وہاں پرواز نہیں کریں گے کہ آپ بکواس کریں۔”

یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکراتی کوششوں میں مصروف ہے۔
مزید پڑھیں‌:بڑی خبر،آصف علی زرداری کا دورہ چین، کیا فیصلے ہوں گے؟

متعلقہ خبریں