اہم خبریں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وفاق کو بڑا الٹی میٹم دیدیا،جا نئے کیا

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی (      SohailAfridi  )نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ اگر ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت (      pti )کے ساتھ امتیازی سلوک جاری رہا تو ہر قسم کی مصالحت ختم کر دی جائے گی۔ ان کا یہ بیان صوبائی کابینہ اجلاس کے دوران ملکی و صوبائی صورتحال پر گفتگو میں سامنے آیا۔(      FederalGovernment,  )انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امن اور مذاکرات کے حوالے سے عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے اور سابقہ سیاسی قیادت( imran khan) بھی ہمیشہ مذاکرات اور امن کو ترجیح دینے کی بات کرتی رہی ہے۔ ان کے مطابق سیاسی اختلافات کے باوجود قومی مفاد کو ہمیشہ مقدم رکھنا چاہیے۔
مجتبیٰ خامنہ ای بارے اہم انکشاف،امریکی اخبار کا دعویٰ سامنے آگیا
وزیراعلیٰ نے الزام عائد کیا کہ سیاسی جماعت کے خلاف لاٹھی چارج، شیلنگ اور کارکنوں کے ساتھ مبینہ زیادتیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ناروا سلوک بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بعض مقدمات میں انصاف کی فراہمی میں تاخیر اور رکاوٹوں پر بھی تحفظات ہیں۔ ان کے مطابق اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو وفاق کے ساتھ عدم تعاون اور بائیکاٹ جیسے آپشنز بھی زیر غور آ سکتے ہیں۔

صوبائی ترقیاتی امور پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تیاری آخری مراحل میں ہے اور تمام محکموں کو جامع منصوبہ بندی کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ عوام کو ترقیاتی منصوبہ سازی میں شامل کیا جا رہا ہے اور شہریوں سے سڑکوں، اسپتالوں، ٹیوب ویلوں اور دیگر سہولیات سے متعلق تجاویز طلب کی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ عوامی فیڈبیک کے لیے مخصوص پورٹل کھولا جائے گا اور حاصل ہونے والی تجاویز کو آئندہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں