اہم خبریں

مجتبیٰ خامنہ ای بارے اہم انکشاف،امریکی اخبار کا دعویٰ سامنے آگیا

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای( MojtabaKhamenei        ) شدید زخمی ہیں اور اعلیٰ ایرانی حکام کی بھی ان تک رسائی انتہائی محدود کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق موجودہ حالات میں ان کی سیکیورٹی اور طبی نگرانی کو غیر معمولی سطح پر رکھا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای مارچ میں تقرری کے بعد سے عوامی منظرنامے سے غائب ہیں، نہ کسی عوامی تقریب میں دکھائی دیے اور نہ ہی ان کی آواز سامنے آئی ہے۔ اس غیر معمولی خاموشی نے عالمی سطح پر کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔
عباس عراقچی کا تین ملکی اہم ترین دورہ، جا نئے کس کس ملک جا ئیں گے

دعویٰ کیا گیا ہے کہ فروری کے آخر میں امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد وہ منظر عام سے اوجھل ہوئے۔ مبینہ طور پر ان کی لوکیشن خفیہ رکھی گئی ہے تاکہ کسی ممکنہ حملے یا نگرانی سے بچا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈرز اور اعلیٰ حکومتی شخصیات بھی براہ راست ملاقات سے گریز کر رہی ہیں، جبکہ پیغامات ہاتھ سے لکھے بند لفافوں کے ذریعے پہنچائے جا رہے ہیں۔ ہدایات بھی اسی خفیہ نظام کے تحت واپس بھیجی جاتی ہیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان، جو پیشے کے اعتبار سے دل کے سرجن بھی ہیں، علاج کے عمل میں شامل رہے ہیں۔ تاہم ایران کی جانب سے ان دعوؤں پر باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Iran, MojtabaKhamenei, Tehran, MiddleEast, BreakingNews, IranPolitics, IsraelIranWar, LeadershipCrisis, GlobalPolitics, SecurityNews

متعلقہ خبریں