اہم خبریں

پٹرولیم مصنوعات فی لٹر کتنی سستی ہو نے جا رہی ہیں،کونسا ملک عوام کو ریلیف دینے جا رہا ہے ،جا نئے تفصیل

عالمی سطح پر ایران سے جڑے بحران کے باعث تیل کی قیمتوں میں تیزی کے بعد جرمنی نے فوری بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس میں عارضی کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کا مقصد عوام کو بڑھتی مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنا ہے۔جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے اعلان کیا کہ پٹرول او(         petrol)ر ڈیزل پر ٹیکس میں تقریباً 17 یورو سینٹ فی لیٹر کمی کی جائے گی، جو دو ماہ کے لیے نافذ العمل ہوگی۔ اس فیصلے کو توانائی بحران کے اثرات کم کرنے کی اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں :موسم کا الرٹ جاری،بارش اور ژالہ باری کی پیشین گوئی

دوسری جانب جرمن وزارتِ معیشت نے خبردار کیا ہے کہ ایران سے جڑے تنازع کے معاشی اثرات پورے 2026 کے دوران برقرار رہ سکتے ہیں، جس سے یورپی معیشت پر دباؤ برقرار رہنے کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کی ناکامی اور خطے میں کشیدگی بڑھنے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 103 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی معیار ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 105 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر چکا ہے، جبکہ متحدہ عرب امارات کا مربان خام تیل بھی 98 ڈالر فی بیرل کے قریب ٹریڈ ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں