نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( ndma)نے ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارش اور ژالہ باری ( snowing )کا الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
جاری اعلامیے کے مطابق 17 اور 18 اپریل کے دوران شمالی علاقوں اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش اور ژالہ باری ( raining) کا امکان ہے، جبکہ مغربی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں بھی اسی نوعیت کے موسمی حالات متوقع ہیں۔ادارے کے مطابق گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات بھی موجود ہیں۔
مزید پڑھیں :بریکنگ نیوز۔۔ایران،امریکہ مذاکرات کا دوسرا دور،ایران نے گرین سگنل دیدیا،رائٹرز کا دعویٰ
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موسم کی تازہ ترین صورتحال سے باخبر رہیں اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچنے کیلئے پیشگی اقدامات کریں تاکہ جانی و مالی نقصان سے محفوظ رہا جا سکے۔















