اہم خبریں

بریکنگ نیوز۔۔ایران،امریکہ مذاکرات کا دوسرا دور،ایران نے گرین سگنل دیدیا،رائٹرز کا دعویٰ

بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز (        Reuters )کے مطابق پاکستان نے ایران اور امریکا کے (         america)درمیان جاری کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی رابطے مزید تیز کر دیے ہیں، اور اگلے مرحلے کے مذاکرات کی تاریخ طے کرنے کیلئے دونوں فریقین سے مسلسل رابطے میں ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک اہم تجویز کے تحت نمائندوں کو دوبارہ اسلام آباد(       islamabad talks ) مدعو کیا جا سکتا ہے تاکہ مذاکرات کا دوسرا دور شروع کیا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق ایران کی جانب سے اس پیشکش پر مثبت ردعمل سامنے آیا ہے، جس سے پیش رفت کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔
مزید پڑھیں :ایرانی جوہری پروگرام،نئی تجویز سامنے آگئی، نیو یارک ٹائمز کا دعویٰ،جے ڈی وینس نے بھی مثبت اشارہ دیدیا
رائٹرز کے مطابق اگر معاملات اسی رفتار سے آگے بڑھے تو مذاکرات کا اگلا دور ہفتے کے اختتام یا اگلے ہفتے کے آغاز میں متوقع ہے، تاہم حتمی تاریخ کا اعلان ابھی باقی ہے۔دوسری جانب پاکستان کی وزارت خارجہ نے اس حوالے سے فوری طور پر کوئی باضابطہ مؤقف جاری نہیں کیا، جس سے سفارتی سطح پر خاموشی اور محتاط حکمت عملی کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں