اہم خبریں

آج بروز پیر13 اپریل 2026 موسم کی تازہ ترین صورتحال

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان۔تا ہم کشمیر ، گلگت بلتستان اور جنوب مغربی بلوچستان مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان۔

پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان۔ تا ہم شمالی/مغربی بلوچستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ مری سمیت شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: مری 07، سیالکوٹ ، 02اورنارووال میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : تربت، مٹھی 42،شہید بینظیر آباد، لسبیلہ، چھور اور ٹھٹھہ میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

اتوار (رات) :اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہا۔

پیر کے روز :اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان۔
مزید پڑھیں: جنگ بندی برقرار،ناکہ بندی کررہے ہیں،ٹرمپ

متعلقہ خبریں