اہم خبریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری،جا نئے کیا

اسلام آباد(      اے بی این نیوز)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں نمایاں کمی کر دی گئی ہے۔ مختلف ٹرانسپورٹ کمپنیوں اور آپریٹرز نے کرایوں میں 25 فیصد تک کمی کا اعلان کیا ہے جس کے بعد مسافروں کو بڑا ریلیف مل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی کا کرایہ 7190 روپے سے کم ہو کر 5390 روپے کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح لاہور سے اسلام آباد کا کرایہ 2880 روپے سے کم ہو کر 2160 روپے ہو گیا ہے جبکہ لاہور سے مری کا کرایہ 3500 روپے سے کم ہو کر 2620 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ لاہور سے ملتان کا کرایہ 2630 روپے سے کم ہو کر 1970 روپے، لاہور سے بہاولپور کا کرایہ بھی 1970 روپے کر دیا گیا ہے۔ لاہور سے رحیم یار خان کا کرایہ 3160 روپے سے کم ہو کر 2370 روپے جبکہ لاہور سے ایبٹ آباد کا کرایہ 3750 روپے سے کم ہو کر 2810 روپے کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز نے بھی کرایوں میں کمی کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام تک پہنچایا جا رہا ہے۔ ٹرک اور مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں بھی 25 فیصد کمی فوری طور پر نافذ کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں :اپ ڈیٹ ،سونا سستا ،چاندی مہنگی،جا نئے فی تولہ قیمت

متعلقہ خبریں