اسلام آباد( اے بی این نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی وزیراعظم ہاؤس میں اہم ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دونوں جانب سے تعمیری گفتگو کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
ملاقات میں امریکی نائب صدر کے ہمراہ خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی موجود تھے، جبکہ پاکستانی وفد کی جانب سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شرکت کی۔ دونوں وفود نے علاقائی استحکام، امن اور تعاون کے فروغ پر کھل کر گفتگو کی۔
وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ یہ مذاکرات خطے میں پائیدار امن کے قیام کی جانب ایک اہم سنگِ میل ثابت ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے دونوں فریقین کی جانب سے سنجیدہ اور مثبت انداز میں بات چیت کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ اس عمل سے دیرپا استحکام ممکن ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا اور دونوں فریقین کے درمیان سہولت کاری جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔ ان کے مطابق پاکستان ہمیشہ مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں :اسلام آباد مذاکرات،ایران کا واضح اور دو ٹوک موقف سامنے آگیا ،جا نئے کیا















