اہم خبریں

آج رات ایک پوری تہذیب ختم ہوجائے گی،امریکی صدر کی دھمکی

واشنگٹن ( اے بی این نیوز   )امریکی صدر کی دھمکی نے دھمکی م دی ہے کہ آج رات ایک پوری تہذیب ختم ہوجائے گی،اب ایران میں رجیم مکمل طورپر تبدیل ہوچکی ہے۔ نہیں چاہتا کہ ایسا ہوغالباً ایسا ہی ہوگا۔ ہم مکمل رجیم چینج کرچکے ہیں۔ کرپشن کے طویل دور کا بالآخر خاتمہ ہونیوالا ہے۔ پوری تہذیب کو مٹنے سے بچانے کا وقت آگیا،آج رات انقلابی تبدیلی متوقع ہے۔

عالمی سطح پر ایک بار پھر کشیدگی میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں ڈونلڈ ٹرمپ سے منسوب سخت بیانات نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ مختلف پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والے پیغامات میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایران میں بڑی سطح پر تبدیلی آ چکی ہے اور صورتحال انتہائی نازک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔

ان بیانات میں یہ تاثر دیا گیا کہ ایک بڑی “انقلابی تبدیلی” متوقع ہے، جبکہ بعض دعووں میں تو یہاں تک کہا گیا کہ ایک پوری تہذیب خطرے میں ہے۔ تاہم ان تمام دعوؤں کی اب تک کسی مستند عالمی یا سرکاری ذریعے سے تصدیق نہیں ہو سکی، جس کے باعث حقیقت اور افواہ کے درمیان فرق کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

دوسری جانب ایران کی صورتحال پر عالمی نظریں مرکوز ہیں، جبکہ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جاری کشیدگی پہلے ہی خطے کو حساس بنا چکی ہے۔ دفاعی اور سفارتی ماہرین کے مطابق اگر کسی قسم کی بڑی پیشرفت ہوتی ہے تو اس کے اثرات نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ پوری دنیا پر مرتب ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں :ایران کے ایک ریلوے پل پر حملہ،دو افراد جا ن سے گئے

متعلقہ خبریں