اہم خبریں

ایران کے ایک ریلوے پل پر حملہ،دو افراد جا ن سے گئے

تہران ( اے بی این نیوز   )ایران کے شمال مغربی علاقے میں سیکیورٹی صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے، جہاں ایک ریلوے پل کو نشانہ بنانے کے واقعے میں کم از کم دو افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حملہ تبریز اور زنجان کو ملانے والی اہم شاہراہ کے قریب پیش آیا، جس کے بعد علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

سرکاری خبر ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ حملے کی نوعیت اور ذمہ داران کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ریسکیو اور سیکیورٹی اداروں نے فوری طور پر جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔ یہ ریلوے پل خطے میں آمدورفت کے لیے ایک اہم تنصیب سمجھا جاتا ہے، جس پر حملہ انفراسٹرکچر سیکیورٹی کے حوالے سے بڑے خدشات کو جنم دے رہا ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے حالیہ دنوں میں ایران کی ریلوے لائنز اور ٹرین نیٹ ورک کو نشانہ بنانے کی دھمکیوں نے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق ایسے بیانات اور واقعات مشرق وسطیٰ میں جاری جیوپولیٹیکل تناؤ کو خطرناک حد تک لے جا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں :آج پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ، جانیے نئی قیمت کیا ہے ؟

متعلقہ خبریں