اہم خبریں

تحریک انصاف آزاد کشمیر نے انتخابات کے لیے منشور کمیٹی کے قیام کا اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )تحریک انصاف آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے آئندہ الیکشن کے لیے منشور کمیٹی کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی قیادت نے اس اقدام کو انتخابی مہم کا اہم مرحلہ قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ منشور عوامی امنگوں اور خطے کی ضروریات کو سامنے رکھ کر تیار کیا جائے گا۔

صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر اور سابق وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی کی منظوری سے تشکیل دی گئی اس کمیٹی کا مقصد قائد پاکستان عمران خان کے ویژن کی روشنی میں ایسا جامع منشور تیار کرنا ہے جو آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل، ترقیاتی ضروریات اور سیاسی ترجیحات کی مکمل عکاسی کرے۔

جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سینئر نائب صدر چوہدری ظفر انور کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، جبکہ دیگر ارکان میں سید ذیشان حیدر، محمد عارف چوہدری، ملک نثار احمد، میاں اخلاق رسول اور وجاہت الیاس شامل ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق کمیٹی کو فوری طور پر کام شروع کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر نے کمیٹی کو ہدایت دی ہے کہ منشور کی تیاری میں آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی، عوامی مسائل کے حل، صحت اور تعلیم کی بہتری، تحریک آزادی کشمیر، روزگار کے نئے مواقع، سیاحت کے فروغ اور انفراسٹرکچر کی ترقی جیسے اہم نکات پر خصوصی توجہ دی جائے۔

مزید پڑھیں : ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے، درجن سے زائد افراد شہید

متعلقہ خبریں