ڈھاکہ ( اے بی این نیوز ) بنگلہ دیش میں خسرہ کی وباء نے تشویشناک صورت اختیار کر لی ہے، جہاں صرف چند ہفتوں میں بچوں کی اموات اور کیسز میں تیزی سے اضافہ رپورٹ ہوا ہے۔ حکام کے مطابق صورتحال پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں کے دوران خسرہ جیسی علامات والے ہزاروں کیسز سامنے آئے، جبکہ درجنوں اموات کی تصدیق بھی ہو چکی ہے۔ متاثرہ افراد میں زیادہ تر چھ ماہ سے پانچ سال کی عمر کے بچے شامل ہیں، جس سے بچوں کی صحت کے حوالے سے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔ 3 ہفتوں میں 98 بچوں کا انتقال ہو گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق ہزاروں بچوں میں علامات رپورٹ ہوئیں جبکہ سیکڑوں کیسز کی باقاعدہ تصدیق ہوئی۔ مختلف علاقوں میں صورتحال زیادہ سنگین ہونے پر درجنوں حساس اضلاع کی نشاندہی کر کے ہنگامی بنیادوں پر ویکسینیشن مہم شروع کر دی گئی ہے تاکہ بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
مزید پڑھیں :سینیٹ الیکشن، پی ٹی آئی کا اپنے امیدوار کا حتمی اعلان،جا نئے کس کی نامزدگی کی گئی















