لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب میں انتخابات سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ ،الیکشن کمیشن نے تشریح کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ گورنر پنجاب کی زیرصدارت گورنر ہاؤس میں اہم اجلاس ،جس میں آئی جی، چیف سیکرٹری، سیکرٹری الیکشن کمیشن، ڈی جی لا الیکشن کمیشن اور دیگر حکام بھی شریک ہیں جب کہ اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے انعقاد سے متعلق مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے ،اجلاس میں شریک افراد نے اپنی اپنی آئینی اور قانونی تجاویز دیں جب کہ اجلاس کے شرکا نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پروضاحت طلب کرنے پر اتفاق کیا۔















