لاہور(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نےلاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا۔لاہور ہائیکورٹ میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر راجہ ریاض کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دیدی۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اپنا جواب جعم کراتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کی کارروائی کو عدالت کے فورم پر چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔وفاقی حکومت اور دیگر فریقین نے جواب کیلئے وقت دینے کی استدعا کی۔ عدالت نے حکومت کو آخری موقع دیتے ہیں کارروائی 28 فروری تک ملتوی کر دی۔درخواست میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر راجہ ریاض کی تعیناتی کو چیلنج کیا گیا ہے۔















