شمالی وزیرستان (اے بی این نیوز)سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر سے فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر پر دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا پتہ چلایا۔ سیکیورٹی فورسز نے خارجی دہشت گردوں کے گروپ کے خلاف موثر کارروائی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 8 بھارتی اسپانسرڈ خارجی دہشت گرد ہلاک کردیا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق واقعے سے افغان طالبان رجیم کی سرحدی نگرانی میں ناکامی ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی، افغان طالبان ذمہ داریاں پوری کریں،دہشتگردوں کو سرزمین استعمال نہ کرنے دیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، عزم استحکام کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی، کہا پوری قوم جنگ میں غیرمتزلزل عزم کے ساتھ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے، دہشت گردی کے ملک سے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔
مزید پڑھیں: پوری دنیا بھی جمع ہوجائے تو آبنائے ہرمز نہیں کھل سکتی ،محسن رضاعی















