راولپنڈی (نیوزڈیسک)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے لال حویلی میں شیخ رشید کے دفتر کو ڈی سیل کرنے کے حکم پر متروکہ وقف املاک کی جانب سے لال حویلی میں شیخ رشید کا دفتر ڈی سیل کر دیا گیا۔سابق وزیرداخلہ شیخ رشیداحمد نےسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ متروکہ وقف املاک حکام نے لال حویلی میں قائم ان کا دفتر ڈی سیل کردیالاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے لال حویلی کو فوری طور پرکھولنے کا حکم دے دیا ہے ،عدالت نے واضح موقف پیش نا کرنے پر ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ کی سرزنش کی۔ یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں لال حویلی کو سیل کرنے کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی جس میں لال حویلی سیل کرنے کو انتقامی کارروائی قرار دیا گیا تھا ۔ درخواست کی سماعت کے موقع پر ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ لال حویلی کو نہیں بلکہ اس سے ملحقہ 7اراضی یونٹس کو سیل کیا گیا ، جس پر شیخ رشید کاکہنا تھا کہ وہ بوڑھے ہو چکے ہیں اس لیے جھوٹ نہیں بولیں گے ، ادارے کی جانب سے لال حویلی کو بھی سیل کیا گیا ہے ۔ اس موقع پرواضح موقف پیش نا کرنے پر عدالت نے ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ کی سرزنش کرتے ہوئے لال حویلی کو فوری طور پر کھولنے کا حکم دے دیا ۔
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے لال حویلی میں شیخ رشید کے دفتر کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا
متروکہ وقف املاک کی جانب سے لال حویلی میں شیخ رشید کا دفتر ڈی سیل کر دیا گیا— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) February 14, 2023















