اہم خبریں

توہین الیکشن کمیشن کیس ،اسد عمر نے بھی شوکازنوٹس پر جواب جمع کرادیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) توہین الیکشن کمیشن کیس ،اسد عمر نے بھی شوکازنوٹس پر جواب جمع کرادیا۔ تفصیلات کے مطابق آج الیکشن کمیشن کے 4 رکنی بینچ نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔اسد عمرنے الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس پر جواب جمع کرادیا۔ اس موقع پر عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے مؤقف اپنایا کہ ہمارے حلقے میں انتخابات ہورہے ہیں، میں اور فواد چوہدری دونوں الیکشن لڑرہے ہیں، مناسب ہوگا کہ الیکشن کے بعد کی تاریخ دیں، آئندہ سماعت پراعتراضات پردلائل دوں گا ، انتخابی مہم کے لیے وقت بھی کم ملا ہے۔بعدازاں الیکشن کمیشن نے سماعت 28 فروری تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں