اہم خبریں

ارشد شریف قتل کیس میں انصاف دور تک ہوتا نظرنہیں آرہا، اہلیہ سمعیہ ارشد

اسلام آباد(نیوزڈیسک)صحافی واینکر ارشد شریف کی اہلیہ سمعیہ ارشد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انصاف دور دور تک نظر نہیں آ رہا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد شریف کی اہلیہ سمعیہ ارشد نے کہا کہ ارشد شریف نے اپنے ملک اور اداروں کیلئے بہت کام کیا لیکن حکومت ارشد شریف کو تحفظ دے سکی اور نہ اب تحقیقات درست سمت میں کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کون تھا جس نے ارشد شریف کو یہاں سے جانے پر مجبور کیا؟ تحقیقات ہونی چاہئیں۔ لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کا کام ہے۔سمعیہ ارشد نے کہا کہ ریاست تحفظ فراہم کرے تو لوگ سچ بات بتا سکیں گے اور ارشد شریف قتل کیس میں ہمیں یو این کو اپروچ کرنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ ارشد ہمیشہ اپنے والد کو دیکھتے تھے کہ وہ کس لیول پر محنت کر رہے ہیں اور ارشد شریف ہمیشہ اپنے اداروں اور ملک کو سپورٹ کرتے تھے۔

متعلقہ خبریں