اہم خبریں

حکیم شہزاد کی نویں جماعت کی طالبہ سے پانچویں شادی،تصاویروائرل

لاہور(اے بی این نیوز)معروف سوشل میڈیاانفلوئنسرحکیم شہزاد نے نویں جماعت کی طالبہ سے پانچویں شادی کرلی۔

حکیم شہزاد لوہا پاڑ اس سے قبل بھی اپنی شادیوں کی وجہ سے خبروں میں رہ چکے ہیں، چند سال قبل انہوں نے ڈاکٹرعامرلیاقت حسین کی بیوہ دانیہ شاہ سے شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکیم شہزاد کی پہلی اہلیہ انتقال کرچکی ہیں جبکہ اس وقت وہ چار بیویوں کے شوہر ہیں۔

حالیہ شادی کے بعد ایک مرتبہ پھر ان کا نام سوشل میڈیا اور مختلف حلقوں میں زیر بحث آ گیا ہے، سوشل میڈیا پرشادی کی سامنے آنے والی تصاویر اور معلومات کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہاہے، متعدد افراد نے اس شادی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جبکہ بعض صارفین نے اس معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حکیم شہزاد نے خود سے خاصی کم عمر لڑکی سے شادی کی ہے جس کے باعث صارفین کی بڑی تعداد نے اس شادی کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کی ہے ۔ یہ بھی پڑھیں:اداکارہ حاجرہ یامین نے اپنی فٹنس کے رازسے پردہ ہٹادیا۔

ابھی تک اس معاملے پر حکیم شہزاد لوہا پاڑ کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

مزید پڑھیں۔ملک بھر کے پیٹرول پمپس 27 مارچ سے بند کرنے کا اعلان

متعلقہ خبریں