اسلام آباد(اے بی این نیوز) مسلم لیگ کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سمری منظوری کے لیے صدر پاکستان کو بھجوا دی ہے۔
وزیر اعظم نے نہال ہاشمی سے ملاقات کی اور گورنر سندھ تعیناتی پر مبارکباد بھی دی۔ ملاقات میں رانا ثناء اللہ، اسحاق ڈار اور دیگر بھی موجود تھے۔
خیال رہے کہ اس وقت گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری ہیں جن کا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سے ہے۔
وزیراعظم سے نہال ہاشمی کی ملاقات ،گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا
مزید پڑھیں۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر آپریشنل وجوہات کے باعث پروازوں کی آمدورفت معطل















