اہم خبریں

فلم و ٹی وی کے سینئر اداکار عاصم بخاری انتقال کر گئے

لاہور(اے بی این نیوز)پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار عاصم بخاری انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ رات کومے میں چلے گئے تھے اور طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔

ذرائع کے مطابق 76 سالہ عاصم بخاری کافی عرصے سے گردوں اور دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور گزشتہ پندرہ روز سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ طبیعت زیادہ بگڑنے پر وہ گزشتہ رات کومے میں چلے گئے تھے۔

عاصم بخاری نے اپنے طویل فنی کیریئر میں بے شمار ٹی وی ڈراموں، اسٹیج ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

مزید پڑھیں۔عراق میں آئل ٹینکروں پر حملے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 9 فیصد بڑھ گئیں

متعلقہ خبریں