اہم خبریں

پنجاب میں بسنت کسی صورت نہیں منائی جائے گی ،نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی

لاہور(نیوزڈیسک)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہاہے کہ پنجاب میں بسنت کسی صورت نہیں منائی جائے گی ، کسی بھی جگہ بسنت منائی گئی تو فوری ایکشن ہوگا،ایسا اقدام کرنے کی اجازت نہیں جس سے کسی کی جان کو خطرہ ہو۔ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے سینئر صحافیوں نے ملاقات کی، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ ہم نے الیکشن کرانا ہے اور اس کے بعد گھرجانا ہے ، الیکشن کمیشن جب کہے گا ، الیکشن کرا دیں گے،محسن نقوی نے کہاکہ کوشش ہو گی رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ ریلیف پیکج دے سکیں ۔

متعلقہ خبریں