اسلام آباد(اے بی این نیوز)اتوار کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان۔ تاہم شما لی بلوچستان،شمالی خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع۔ میدانی علا قوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان۔
پیر کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان۔ تاہم شما لی خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود سے ابرآلود ر ہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ شام/رات میں بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع۔ میدانی علا قوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں سرد رہا۔تاہم بالائی خیبر پختو نخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔ میدا نی علا قوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):خیبر پختونخوا: دروش 02، میر کھانی،کالام، چترال 01، گلگت بلتستان: استور میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
گذشتہ روز ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : مٹھی39،تربت ، شہید بینظیر آباد،لسبیلہ ، حیدرآباد ور چھور میں 38ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
ہفتہ (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک/ مطلع جزوی رہنےکی توقع ۔
اتوار کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ بعداز دوپہر مطلع جزوی رہنےکی توقع ۔ دن کے درجہ حرارت 29سے 31ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ۔
مزید پڑھیں :آج بروز اتوار8 مارچ 2026 سونے کی تازہ ترین قیمت















