اہم خبریں

سکولوں میں آن لائن کلاسز ؟ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا بڑا بیان آ گیا

لاہور(اے بی این نیوز)صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ سکولوں میں آن لائن کلاسز کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔ رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحانات 9 مارچ سے شروع ہورہے ہیں،میٹرک کے سالانہ امتحانات 27 مارچ سے شروع ہورہے ہیں ۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ میٹرک کے بعد اپریل کے آخری ہفتے میں کالج ، یونیورسٹیز میں امتحانات ہونا ہیں، مئی میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹو کے سالانہ امتحانات ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ کے بعد پرائیوٹ اداروں کے او اینڈ اے لیول کا امتحان ہونگے، سالانہ امتحانات کی تیاری آن لائن کلاسز سے ممکن نہیں،تمام تعلیمی اداروں میں حسب معمول سرگرمیاں جاری رہے گی ۔

مزید پڑھیں۔معاملات بہتر ہوتے ہی قیمتیں کم کریں گے، وزیر پیٹرولیم

متعلقہ خبریں