اسلام آباد(اے بی این نیوز)اسلام آباد پولیس نے 6 مارچ کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے شہریوں کو ریڈ زون کے اطراف متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ریڈ زون میں داخلے کے لیے صرف مارگلہ روڈ اور میریٹ ہوٹل کے راستے کھلے رہیں گے جبکہ دیگر تمام داخلی راستے بند رہیں گے۔
ترجمان کے مطابق کلثوم پلازہ فضل حق روڈ سے چائنا چوک جانے والا راستہ ٹریفک کے لیے بند ہوگا اور شہری متبادل کے طور پر جناح ایونیو استعمال کریں۔ اسی طرح پولی کلینک سے لال کوارٹر چوک لقمان حکیم روڈ کی جانب ٹریفک کو ڈائیورٹ کیا جائے گا اور شہریوں کو صدر روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جی سکس سے ایف سکس جانے والے شہری چائنا چوک انڈر پاس یا سیونتھ ایونیو کے ذریعے جناح ایونیو استعمال کر سکیں گے۔
پولیس کے مطابق آبپارہ چوک سے سہروردی روڈ کی جانب سرینہ ہوٹل آنے جانے والی ٹریفک کے لیے بھی ڈائیورشن ہوگی۔ کلب روڈ سے آنے والے شہری کشمیر چوک سے سری نگر ہائی وے، سیونتھ ایونیو اور مارگلہ روڈ استعمال کریں جبکہ بھارہ کہو سے آنے والے شہری بھی کشمیر چوک کے ذریعے سری نگر ہائی وے، سیونتھ ایونیو اور مارگلہ روڈ کا راستہ اختیار کریں۔
مزید معلومات کے لیے شہری پکار 15، ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کرسکتے ہیں یا آئی ٹی پی ایف ایم 92.4 سنتے رہیں۔
مزید پڑھیں۔پاکستان کا راس تنورہ پورٹ بند ہونےکے بعد سعودی پورٹ سے تیل لینےکا فیصلہ















