لاہور(اے بی این نیوز)معروف فیملی وی لاگر اور یوٹیوبر ان دنوں اپنی نجی زندگی کے مسائل اور تنازعات کے باعث خبروں میں ہیں، ان کی ازدواجی زندگی میں کشیدگی بڑھ چکی ہے اور اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان رجب کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث دونوں خاندانوں کے درمیان اختلافات بھی شدت اختیار کر گئے ہیں۔ حال ہی میں ایمان رجب کے بھائی عون شیخ نے انسٹاگرام پر بیان جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ رجب بٹ کی والدہ اور ماموں ان کے گھر آئے تھے جہاں انہوں نے ایمان سے کچھ اہم باتیں کیں۔
عون شیخ کا کہنا تھا کہ رجب بٹ کے ماموں نے ایمان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر واضح الفاظ میں کہا کہ رجب بٹ ایسا ہی رہے گا، وہ نہیں بدلے گا، اب تم خود فیصلہ کرو کہ تمہیں یہ گھر بسانا ہے یا نہیں۔
ایمان رجب کے بھائی نے کہا کہ وہ اپنی بہن کے رشتے کو بچانے کے لیے ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہیں، تاہم اگر ان کے بہنوئی ان کی بہن کے ساتھ ناانصافی کریں، سوشل میڈیا پر اس کیخلاف باتیں کریں اور غلط بیانی سے کام لیں تو یہ صورتحال برداشت سے باہر ہو جاتی ہے۔
مزید پڑھیں۔لاہور ہائیکورٹ نے مس کنڈکٹ کی بنیاد پر تین سول ججز کو عہدوں سے بر طرف کردیا















