اہم خبریں

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )آئی ایم ایف پروگرام ناکام بنانے سے متعلق مبینہ آڈیو لیک پر سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمے میں شوکت ترین کی آڈیو ریاست سے بغاوت قرار دی گئی۔۔۔وفاقی حکومت نے ایف آئی اے کو شوکت ترین کیخلاف مقدمے درج کرنے کی درخواست کی تھی۔کپتان کاایک اور اہم کھلاڑی مشکل میں پھنس گیا۔ملکی معاشی صورتحال پر تنقید کرنے والے شوکت ترین کے گرد گھیرا تنگ۔ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام آباد میں راولپنڈی کے رہائشی ارشد محمود نے سابق وزیر خزانہ کیخلاف مقدمہ کرایا۔ایف آئی آر پیکا ایکٹ کے تحت درج کی گئی جس میں دفعہ 124 اے اور پی پی سی 505 شامل ہیں۔۔۔سوشل میڈیا پر شوکت ترین کی مبینہ آڈیو وائرل ہوئی تھی۔جس میں وہ پنجاب کے وزیر خزانہ محسن لغاری اورخیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور جھگڑا کے سےفون پر کررہے تھی۔مبینہ آڈیو کال کے دوران شوکت ترین ، دونوں وزراء کو آئی ایم ایف پروگرام ناکام بنانے کی ترغیب دے رہے تھے۔۔۔ وفاقی حکومت نے ایف آئی اے کو شوکت ترین کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی تھی۔ درج مقدمے کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کو مبینہ آڈیو لیک پر طلبی کا سمن جاری کیا گیا تھا اورسوالات بھی پوچھے گئے تھے لیکن وہ تسلی بخش جوابات دینے میں ناکام رہے۔

متعلقہ خبریں