واشنگٹن (اے بی این نیوز)ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی نئی قیادت ان سے بات کرنا چاہتی ہے اور انہوں نے بھی بات چیت پر اتفاق کر لیا ہے۔ امریکی صدر کے مطابق وہ نئی ایرانی قیادت سے جلد گفتگو کریں گے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو یہ قدم پہلے اٹھانا چاہیے تھا اور عملی و آسان راستہ اختیار کرنا چاہیے تھا، تاہم انہوں نے بہت طویل انتظار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایرانی قیادت پہلے بات کر لیتی تو صورتحال مختلف ہو سکتی تھی۔
امریکی صدر نے یہ بھی واضح کیا کہ فی الحال وہ یہ نہیں بتا سکتے کہ ایران کی نئی قیادت سے کب بات ہوگی، تاہم سفارتی رابطے کے امکانات موجود ہیں۔















