اہم خبریں

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 16 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

سرکاری نوٹیکفیشن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 280 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

شہریوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکی و اسرائیلی حملوں میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای شہید ہوگئے: ایرانی سرکاری میڈیا

متعلقہ خبریں