اسلام آباد(اے بی این نیوز)مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 10ہزار روپے مہنگا ہوکر 5 لاکھ 50 ہزار 562 روپے کا ہوگیا ہے۔
دس گرام سونا 8574 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 72 ہزار 18 روپے کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ ایک تولہ چاندی 388 روپے اضافے کے بعد 9862 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت مستحکم جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ ہواتھا،گزشتہ روزبین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 5ہزار 178ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی تھی جبکہ فی تولہ بغیر کسی تبدیلی کے 5لاکھ 40ہزار 562روپے اور فی دس گرام 4لاکھ 63ہزار 444روپے کی سطح پر مستحکم رہی تھی۔
دوسری طرف فی تولہ چاندی کی قیمت 270 روپے اضافے کے ساتھ 9ہزار 474 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت 232روپے کے اضافے سے 8ہزار 122روپے کی سطح پر آگئی۔
مزید پڑھیں۔اختتام اب آپ کے ہاتھ میں نہیں، ہمارا ردعمل انتہائی سخت ہوگا: ایران کا امریکا و اسرائیل کو پیغام















