کراچی (اے بی این نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کی طبی سہولیات بحال کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 4 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔
سندھ ہائی کورٹ نے پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کی طبی سہولیات بحال کرتے ہوئے درخواست گزاروں کو آئندہ سماعت تک بلاتعطل طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔
ایئر لیگ کے رہنما شمیم اکمل اور دیگر نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
وکیل نے کہا کہ قومی ایئرلائن کو پبلک لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کرنے کے بعد اثاثے اور واجبات ہولڈنگ کمپنی کو منتقل ہوئے اور پی آئی اے انتظامیہ نے طبی سہولیات اسٹیٹ لائف انشورنس کے حوالے کر دیں۔
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ طبی سہولیات کا معاہدہ نیشنل ایئرلائنز کارپوریشن ایکٹ 2016 کی خلاف ورزی ہے، معاہدے کے تحت ریٹائرڈ ملازمین کو مخصوص اسپتالوں اور ادویات تک محدود رکھا گیا تھا۔
عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت چار ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں:موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ کے حوالے سے اہم حکومتی فیصلہ















