کراچی(اے بی این نیوز)قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا کہ اہلیہ سے کہا ہے کہ میں دوسری شادی کرلیتا ہوں تم اتنا کام کرتی ہو وہ آکر تمہارا ہاتھ بانٹ لے گی۔
نجی ٹی وی پروگرام میں سابق کرکٹر عبدالرزاق نے اہلیہ عائشہ رزاق کے ساتھ شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ جب اہلیہ سے دوسری شادی کا کہتا ہوں تو جواب میری بیٹی کی طرف سے آجاتا ہے۔
عائشہ رزاق نے کہا کہ میرے دو آرمی ہیں جو میرے بولنے سے پہلے ہی بول دیتے ہیں، بیٹی کا تو بس والد کو دیکھنا ہی کافی ہوتا ہے، بیٹا تھوڑا معصوم ہے لیکن وہ یہ برداشت نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ بیٹی والد کی لاڈلی ہے اور وہ ان کی کسی بات کو منع نہیں کرتے، اس نے بس جو کہہ دیا وہی ہونا ہے۔
مزید پڑھیں۔بھارتی کھلاڑی رنکو سنگھ اچانک ٹیم کو چھوڑ کر گھر روانہ ہو گئے















