اہم خبریں

طوفانی بارشوں اور سیلاب نے شدید تباہی مچا دی،14 افراد ہلاک،متعدد لا پتہ،سینکڑوں بے گھر

برازیل (اے بی این نیوز  )برازیل میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے شدید تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق مسلسل بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے اور کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے۔

ریاست میناس گیریس کے شہر جوئز ڈی فورہ میں شدید بارش کے باعث 440 افراد بے گھر ہو گئے۔ برازیلین حکام کا کہنا ہے کہ مٹی کا تودہ گرنے سے درجنوں گھروں کو نقصان پہنچا اور کئی عمارتیں غیر محفوظ قرار دے دی گئی ہیں۔

ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے خصوصی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور عارضی پناہ گاہیں قائم کر کے بے گھر افراد کو خوراک اور طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔حکام نے مزید بارشوں کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں :عمران خان کی رہائی،پارٹی کی تیاری مکمل، آئی ایس ایف، انصاف اور لیبر ونگ کے کارکن سرگرم ، جا نئے اندر کی کہانی

متعلقہ خبریں