اہم خبریں

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی آن لائن سہولت متعارف

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی آن لائن سہولت متعارف، شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے لرنر پرمٹ، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید اور ڈپلیکیٹ لائسنس کے اجرا کی سہولت آن لائن فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر کے مطابق یہ سہولتیں اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ویب پورٹل پر دستیاب ہوں گی، جبکہ 19 اکتوبر سے ٹریفک ہیڈ کوارٹرز اور پولیس خدمت مراکز پر ان خدمات کی فراہمی بند کردی جائے گی۔

کائنات اظہر نے بتایا کہ تجدید شدہ اور ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس کوریئر کے ذریعے شہریوں کے گھروں تک پہنچائے جائیں گے۔

انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ آن لائن درخواست جمع کراتے وقت اپنا مکمل نام، درست رہائشی پتہ اور فعال موبائل نمبر درج کریں۔ غلط یا نامکمل پتہ فراہم کرنے کی صورت میں ڈرائیونگ لائسنس کی ترسیل میں تاخیر ہوسکتی ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ آن لائن درخواست دیتے وقت تمام معلومات درست درج کریں تاکہ لائسنس کی بروقت ترسیل ممکن ہوسکے۔
مزید پڑھیں‌:پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس، سہیل آفریدی سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی

متعلقہ خبریں