اہم خبریں

ٹی 20 ورلڈ کپ، ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کوجیت کے لیے 255 رنز کا ہدف دے دیا

ممبئی ( اے بی این نیوز      )ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت کے لیے 255 رنز کا ہدف دے دیا۔ میچ ممبئی میں کھیلا جا رہا ہے جہاں ویسٹ انڈیز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز اسکور کیے اور ایونٹ کا اب تک کا سب سے بڑا مجموعہ بنا دیا۔

ویسٹ انڈین بیٹر شمرون ہیٹ مائر نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 34 گیندوں پر 84 رنز بنائے، جس میں چھکوں اور چوکوں کی بارش شامل تھی۔ کپتان رومن پاؤل نے بھی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 35 گیندوں پر 59 رنز اسکور کیے۔ دونوں بیٹرز نے تیز رفتار شراکت قائم کر کے اسکور کو 250 کے پار پہنچایا۔

زمبابوے کی جانب سے رچرڈ اور موذرا بانی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ بریڈ اور گریم نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ تاہم ویسٹ انڈیز کی پاور ہٹنگ کے سامنے زمبابوے کے باؤلرز بے بس دکھائی دیے۔

مزید پڑھیں :سونا ،چاندی فی تولہ نئی قیمت کیا مقرر ہو ئی،جا نئے تفصیل

متعلقہ خبریں