اسلام آباد( اے بی این نیوز) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ علیمہ خان نے میرے خلاف سوشل میڈیا بریگیڈ کو متحرک کیا،وہ میرے خلاف عدالت جانا چاہیں توجا سکتی ہیں۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ علیمہ خان نے پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، انہوں نے بیرسٹر گوہر کو کہا کہ آپ عمران خان کی بینائی کے معاملے کو کیوں کمزور کر رہے ہیں، پی ٹی آئی میں کوئی ایسا فرد نہیں جس پرعلیمہ خان نے تنقید نہ کی ہو۔
رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ علیمہ خان پارٹی کے لوگوں کو غلام سمجھتی ہیں،جبکہ علی امین گنڈا پور کی پارٹی میں پوزیشن مضبوط ہے، پچیس ایم پی ایز، چھ سےسات ان کے ساتھ کھڑےہیں۔
شیرافضل مروت نے کہا کہ میں اپنی ساری کشتیاں جلا چکا ہوں،علی امین گنڈا پور جادوگر تو نہیں تھے کہ عمران خان کو جیل سےنکال لیتے، اُن کے خلاف تین ماہ سےسازش ہو رہی تھی، بشریٰ بی بی اور مراد سعید نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بنایا،جبکہ علیمہ خان سہیل آفریدی سے بھی ناراض ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہےسہیل آفریدی چند ہفتوں کےمہمان ہیں،عید کےبعد ان ایم پی ایز کی پھر عید ہو گی جنہوں نے نیا وزیراعلیٰ چننا ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پر ڈس کوالیفائی کیشن کی تلوار لٹک رہی ہے، ایک دو اور لیگل معاملات بھی ہے۔
مزید پڑھیں:عازمین حج کے لیے اہم حکومتی اعلان















