واشنگٹن ( اے بی این نیوز )وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر کے دورہ چین کی تاریخوں کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 31 مارچ سے 2 اپریل تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔
جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات، تجارت، علاقائی سلامتی اور عالمی امور پر تفصیلی گفتگو متوقع ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اعلیٰ سطحی ملاقاتوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے اور جاری اختلافات کو کم کرنے کے امکانات پر غور کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں :پاکستان مینز کرکٹ ٹیم مارچ میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی















